میپکو میں 20کروڑ کرپشن کے مقدمہ میں ملوث نجی بنک کا چیئرمین ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار
ملتان( سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میپکو میں 20کروڑ روپے کی کرپشن کے مقدمہ میں ملوث نجی بنک کے چیئرمین کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے جس پر ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فاضل عدالت میں چیئرمین نجی بنک لاہور آصف کمال نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ نیب ملتان نے میپکو افسران کی جانب سے رقم نجی بنک میں رکھ کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور مختلف افراد کی ملی بھگت سے 20کروڑ روپے کی کرپشن کرنے کا مقدمہ درج کیا جس میں درخواست گزار کو بلا وجہ ملوث کردیا گیا وہ بے گناہ ہے مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیاجائے۔