ملتان پولیس نے مارچ کے مہینے منشیات فروشی کے 331 جائز اسلحہ 85 اور قمار بازی کے 39 مقدمات درج کئے
ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان پولیس نے مارچ کے مہینے میں منشیات فروش کے 331 مقدمات درج کر کے 340 افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے پر 85 مقدمات درج ہوئے اور 85 افراد کو ہی گرفتار کیا گیا جبکہ قمار بازی کے 39 مقدمات درج کر کے 131 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات درج ہوئے جبکہ 67 افراد کو حراست میں لیا گیا۔