آرمی چیف کی کوششوں سے سعودی جیل سے رہائی پانے والا ندیم وطن واپس پہنچ گیا
کراچی(این این آئی)سعودی عرب کی جیل میں قید پاکستانی شہری ندیم وطن واپس پہنچ گیا ، ندیم نے رہائی دلانے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیاہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی جیل میں قید پاکستانی شہری ندیم رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گیا، 17 سال بعدندیم کو گھر میں دیکھ کر اہلخانہ خوشی سے نہال ہوگئے ، ندیم کے بھائی اور ماں نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔وطن واپسی پر ندیم نے بھی مدد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ندیم کے اہل خانہ نے کہاکہ ہم آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کے شکرگزارہیں، بھائی سعودی عرب میں جس کمپنی میں کام کرتے تھے اس کا دیوالیہ ہوگیا اور وہ ایک مسجد میں رہ رہے تھے، دستاویزات گم ہوگئی تھیں۔