پرانے یا نئے ہر قسم کے حلقوں پر الیکشن لڑنے کو تیار ہیں: یوسف رضا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی پی پی نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیل نہیں کی گئی کیونکہ ہم ہر صورت الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں ہم نے مردم شماری پر تحفظات کے باوجود سینٹ الیکشن میں حصہ لیا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ابھی برسراقتدار جماعت ہے ان کے مستقبل کا فیصلہ ن لیگ قیادت بارے عدالتی فیصلوں پر ہو گا اس لئے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جیسے بھی حلقے ہوں ہم الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں نواز شریف نے بیان دیا کہ الیکشن 2018 ء پرانی حلقہ بندیوں پر ہونے چاہئیں ہم نئے ہوں یا پرانے ہر قسم کے حلقوں پر الیکشن لڑنے کو تیار ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی الیکشن میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہے ا انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ملتان کا مقصد پارٹی کو منظم کرنا ہے ۔