تحریک لبیک یارسول اللہؐ آئندہ الیکشن میں بھرپورحصہ لے گی،اشرف جلالی
خانیوال(نمائندہ خصوصی)ختم نبوتؐ کیلئے مٹ مرنے کو تیار ہیں،خادم رضوی کی گرفتاری کی باتیں کرنیوالے خادم رضوی کا جرم بھی قوم کو بتلائیں،موجودہ حکومت نے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کی اساس ہے پاکستان میں قادیانی فتنہ کی سرگرمیوں کو فوری طو رپر روکا جائے ختم نبوتؐ کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تحریک لبیک یار سول اللہؐ الیکشن 2018میں بھرپور حصہ لے کامیاب ہوگی۔