اہلیہ بشریٰ کا اعتراض، عمران نے پا لتو کتے ’’شیرو‘‘ کو گھر سے نکال دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے سب سے پیارے پالتو کتے ’’شیرو‘‘ کو گھر سے نکال دیا۔ ٹی وی کے مطابق تیسری شادی کے بعد عمران خان کا طرز زندگی بدلنے لگا۔ اہلیہ کو پالتو کتے کی ہر وقت عمران خان کے ساتھ موجودگی پر اعتراض تھا۔ اہلیہ بشریٰ نے اعتراض کیا پالتو کتے کو گھر کے اندر رکھنا جائز نہیں۔