آندھی‘ بارش کی صورت میں ٹرین ڈرائیوروں سٹیشن ماسٹرز کو خصوصی ہدایات جاری
ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے ہیڈ کوارٹر نے محکمہ موسمیات کی طرف سے آندھیوں اور بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر محفوظ ٹرین آپریشن کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں ٹرین ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ بارش یا آندھی کی صورت میں ٹرین کو کنٹرول رفتار کے ساتھ چلائیں ریلوے ٹریک کلیئر نظر نہ آنے کی صورت میں تمام احتیاطی تدابیر استعمال کی جائیں ٹرین کا ٹیل لیمپ ( آخری بوگی کے پچھلے لگی سرخ لائٹ) نہ جلنے کی صورت میں ٹرین نہ چلائیں۔ اسی طرح اسٹیشن ماسٹرز اور دیگر آپریشنل سٹاف کو بھی خراب موسم کی صورت میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے ہدایات دی گئیں ہیں۔