پولیس وجے ٹی ٹی کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 4 مشتبہ افراد گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس و جے ٹی ٹی نے تھانہ گلگشت کے علاقہ پیر خورشید کالونی‘ تھانہ بی زیڈ کے علاقہ بہادر پور‘ تھانہ چہلیک کے علاقہ شریف کالونی اور تھانہ قطب پور کے علاقہ بستی لنگڑیال میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 252 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 254 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ آپریشن میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے زیر حراست افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔