گرین لائن کے علاوہ کسی ٹرین کے کرائے میں کمی نہیں کی گئی ، رضا علی حبیب
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویثرنل کمرشل آفیسر رضا علی حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے عوام کی خدمت کیلئے دن رات کو شاں ہے عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئےریل کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت تیا ر رہتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے حال ہی میں صرف گرین لائن ٹرین کے کرائے میں کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ کسی اور ٹرین کے کرائے میں فی الوقت کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔