دل جان فائونڈیشن کا مقصد خدمت خلق مستحق طلباء کو وظائف مہیا کرنا ہے، دل جان خان
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)دل جان فائونڈیشن کے چیئرمین و سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا دل جان خان نے کہا ہے کہ دل جان فائونڈیشن کے قیام کا مقصد خدمت خلق غرباء ،بیوائوں ،یتیموں اور مستحق طلباء کو وظائف مہیا کرنا ہے۔ 2006سے قائم دل جان فائونڈیشن نے لکی مروت سمیت دیگر دیہی علاقوں میں خدمات کا لوہا منوایا ہے دل جان فائونڈیشن کے حاصل کردہ اہداف لکی مروت میں فری میڈیکل کیمپ، ہسپتال کا قیام، معذور افراد کیلئے مفت ویل چیئر کی فراہمی، فری ایمبولنس جو 24گھٹے تیار رہتی ہیں بیوہ نادار افراد کی امداد کا ماہانہ نظام دل جان فائونڈیشن کی خدمت میں سر فہرست ہیں۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔دل جان خان نے کہا کہ12سال قبل لکی مروت جیسے دیہی علاقے میں ابتدائی طورپر دوستوں اور رشتہ داروں کی مدد سے بنیادی مرکز صحت قائم کیا، اس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں علام معالجہ کی سہولیات مہیا کرنا تھا انہوں نے کہا کہ بیادی مرکز صحت کے قیام کے بعد صاحب استطاعت لوگوں کی مدد اور پر خلوص نیت کی وجہ سے دل جان فائونڈیشن ہسپتال کی شکل اختیار کر گیا، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ بارہ سال کے عرصے میںہزار سے زائد مریضوں جن میں 36فیصد مرد اور 64فیصد خواتین ہیں کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کیں۔