انچارج عملہ بلاناغہ ڈسپلے مراکز میں موجودگی یقینی بنائے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی ملک سلیم اختر نے ڈسپلے سینٹروں کے انچارج عملے کو بلاناغہ ڈسپلے مراکز میں موجودگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئے جن میں کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک ووٹر فہرستوں میں اپنے ناموں کی جانچ پڑتال و درستگی کروا لیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شہری علاقوں میں قائم ڈسپلے مراکز کی پراگریس اور ڈسپلے مراکز کے انچارج صاحبان کی موجودگی کی تصدیق کیلئے تسلسل سے دورے بھی شروع کر دیئے ہیں ڈسپلے مراکز میں انچارجز ہفتے کے سات دن اپنی موجودگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی ملک سلیم اختر نے بتایاکہ ضلع راولپنڈی میں 274ڈسپلے سنٹرز پر ابتدائی ووٹرز فہرستیں آویزاں کی گئی ہیں تاکہ شہری ان ڈسپلے سنٹرز سے رجوع کر کے اپنے ووٹ کے درست اندراج کی تصدیق کر سکیں ڈسپلے سنٹرز پر ابتدائی فہرستیں 24اپریل تک آویزاں رہیں گی شہری ووٹرز فہرست میں اپنے ناموں کی موجودگی کی تصدیق کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر بھیج سکتے ہیں جبکہ مزید تفصیلات کیلئے ’’ClickECP‘‘نامی موبائل ایپ ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن دفتر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ووٹ منتقلی کیلئے فارم 15،فہرست سے نام کے اخراج کے لیے فارم16جبکہ کوائف کی درستگی کیلئے فارم 17تمام ڈسپلے سنٹرز سے یا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں پر کئے گئے یہ فارم مقررہ تاریخ سے قبل جمع کروائے جا سکتے ہیں ووٹ کے اندراج سے متعلق معلومات کے حصول کیلئے شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر SMS کریں الیکشن کمیشن کی طرف سے آپکو اپکا ووٹنگ ایریا پتا چل جائے گا اگر آپ کا ووٹ کسی ایسی جگہ ہے جہاں سے آپکا یا آپکی فیملی کا کوئی تعلق نہیں تو فوری اپنا ووٹ تبدیل کروانے کیلئے درخواست دیں ووٹ تبدیلی کا فارم اردو یا انگلش میں اس طریقے کے ساتھ بھیجا گیا ہے اس فارم کو پورا کرنے کیلئے آپکو اپکا موجودہ رہائشی علاقے کا بلاک کوڈ پتا ہونا چاہیے اس بلاک کوڈ کو جاننے کیلئے اپنی فیملی یا کسی پڑوسی کا شناختی کارڈ نمبر 8300 پرSMS کر دیکھ سکتے ہیں اس کے بعد فارم پورا کر کے قریبی الیکشن کمیشن کے آفس میں جمع کروائیں۔