شاہد آفریدی نے کشمیر معاملے پر جو کچھ کہا اسکی حمایت نہیں کرتا،ویرات کوہلی
نئی دلی(آئی این پی ) مسئلہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر سابق کپتان شاہد آفریدی کے ٹوئٹ نے بھارت میں ہنگامہ مچادیا ہے بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شاہد آفریدی کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے کشمیر معاملے پر جو کچھ بھی کہا وہ اس کی حمایت نہیں کرتے، بحیثیت ایک بھارتی شہری آپ وہ بات کہتے ہیں جو آپ کے ملک وقوم کے مفاد میں ہو، اور میری حمایت ہمیشہ اپنے ملک اورقوم کیلئے ہے۔ اگر کوئی میرے ملک کے خلاف ہے تو میں اسے بالکل بھی سپورٹ نہیں کروں گا۔کوہلی نے مزید کہا کسی بھی معاملے پر تبصرہ کرنا یا نا کرنا یہ ہر انسان کا ذاتی مسئلہ ہوتا ہے، جب تک کہ اسے اس معاملے کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل نہ ہوں۔ اور کشمیر کے معاملے پر مجھے زیادہ معلومات نہیں ہیں ۔