کورال ٹائون میںڈسپلے سینٹر لوگوں کی رہنمائی کر رہا ہے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن اسلام آبا د کے زیر انتظام کورال ٹائون اسلام آبادمیں قائم ڈسپلے سینٹر بڑی محنت ، ہمدردی اور رہنمائی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ گذشتہ روز غوری ویلفیئر اینڈ منیجمنٹ کے صدر رانا عبدالقیوم ایڈوکیٹ نے ڈسپلے سینٹر کا دورہ کیا اور عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈسپلے سینٹر کے انچارج سکندر محمود کیانی نے نئے ووٹ کے اندراج کا طریقہ سمجھایاجبکہ ان کی معاونت امجد علی خان اور محمد حنیف نے کی۔ ووٹرڈسپلے سینٹر میں موجود ووٹ لسٹ سے اپنے ووٹ کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔یہ سینٹر 24 اپریل تک قائم رہے گا۔