مظلوم طبقات کی امیدوں کا چراغ بھٹو کے لہو سے روشن رہیگا‘ ندا نذیر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مظلوم طبقات کی امیدوں کا چراغ شہید بھٹو کے لہو سے روشن رہیگا اورکاروان جمہور رواں دواں ہے۔ پی پی پی منیارٹی ونگ پنجاب کی رہنما ندا نذیر کے زیر اہتمام پی پی پی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 39 ویں یوم شہادت پر نیشنل پریس کلب کے باہر خراج عقیدت کیلئے اجتماعی تقریب میں چراغ روشن کئے گئے۔ تقریب میں پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر‘ راج عمران اشرف فیڈریل کونسل کے رکن سید ابرار رضوی‘ سید سبط الحیدر‘ فرخ قریشی‘ آغا محمد علی‘ملک محمد اعظم زاہد ملک‘ ندیم اختر وسیم نذیر‘ رفیق مسیح‘ گلزاری بیگم‘ منیارٹی اور پی پی پی کے کارکنوں اور عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں شہید بھٹوکے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔