لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا، ملی بھگت سے قتل کیا گیا، ورثاء کا الزام
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید 26 سالہ سزائے موت کا قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ قیدی کے ورثاء نے جیل پولیس اور مخالفین کے خلاف قتل کی درخواست جمع کروا دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قیدی ذکاء اللہ کو جیل عملہ کی ملی بھگت سے دانستہ طور پر قتل کیا گیا ہے، قیدی کو ناحق قتل کئے جانے سے متعلق مقدمہ درج کیا جائے، جیل انتظامیہ میڈیکل و دیگر کارروائی کے بغیر لاش حوالے کرنا چاہتی تھی۔