سول مقدمات میں ہائیکورٹ کا اختیار نگرانی واپس لینے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جا ری
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی جانب سے ہائیکورٹ کے سول مقدمات میں نگرانی کے اختیارات واپس لینے کے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ پنجاب اسمبلی نے غیر قانونی طور پر ہائیکورٹ کے سول مقدمات میں نگرانی کے اختیار کو ختم کیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی ہائیکورٹ کی سول مقدمات میں نگرانی سے متعلق کوئی قانونی سازی نہیں کر سکتی. یہ اختیار صرف آئین کے تحت وفاقی حکومت کو ہے۔پنجاب اسمبلی نے اپنے دائرے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے قانون سازی کی ہے۔