پو پ فرانسس کی سندھی اجرک میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل‘ پاکستانی مسیحی نوجوان نے ایسٹر پر تحفتاً پیش کی
روم(این این آئی) پوپ فرانسس کی سندھی اجرک میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ایسٹر پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسیحی نوجوان نے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو اجرک کا تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے خوشی سے قبول کرلیا، پوپ فرانسس نے تحفہ بخوشی قبول کرتے ہوئے نوجوان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔