برازیل : سپریم کورٹ نے سابق صدر لولا ڈی سلوا کو جیل نہ بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی
برازیلیہ (آن لائن+اے ایف پی) برازیل کی عدالت نے سابق صدر لولا ڈی سلواکی انہیں جیل بھیجنے سے روکے جانے کی استدعا مسترد کردی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دس گھنٹوں کے سیشن کے بعد لولا ڈی سلوا کو جیل بھیجے جانے کی استدعا کے خلاف چھ اور حق میں پانچ ووٹ ڈالے گئے فیصلہ کن ووٹ عدالت کے صدر کارمن لوشیا کا روچا کا تھا۔ استدعا مسترد ہونے کے بعد سلوا کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے جس سے ان کے رواں سال صدراتی انتخابات میں حصہ لینے کی راہ بند ہوجائیگی۔ سلوا پر بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ سلوا کے استغاثہ ان پر لگائے گئے الزامات سے انکاری ہیں۔