اسرائیل غاصب‘ فلسطینیوں کو اپنی الگ ریاست قائم کرنیکا حق ہے : ساجد نقوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے، فلسطینیوں کو حق ہے کہ وہ اپنی ریاست قائم کریں،پاکستان کی اسرائیل بارے پالیسی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی کا بیان ہے کہ پاکستان اور اسرائیل میں کوئی چیز مشترک نہیں اور نہ ہی ہو سکتی ہے اور برصغیر کے لوگ فلسطینیوں کی منشاء کے خلاف کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔ ہم مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ جارحیت کی بھی مذمت کرتے ہیں۔