عمران غیر سنجیدہ‘ نوازشریف نے محاذ آرائی کی سیاست کو فروغ دیا : عزیزالرحمن چن‘ میاں ایوب
لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عمران خان نے غیر سنجیدہ اور میاں نواز شریف نے محاز آرائی کی سیاست کو فروغ دے کر ملک میں ہیجان برپا کر دیا ہے۔ حافظ زبیر کار دار ، میاں محمد ایوب نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس وقت حکمران جماعت معزز ججز پر بے بنیاد اور من گھڑت الزام تراشی کر رہی ہے مجموعی طور پر شریف خاندان 35سالوں سے کسی نہ کسی طرح سے حکومت میں رہا ہے مگر اس کے باوجود یہاں کے عو ا م بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔