صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا
لاہور(آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیرصدارت صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس آج جمعہ کو ہوگا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں قائم کمیٹی 5ممبران پر مشتمل ہے اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا اور امن و امان کی بہتری کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔