رینجرز اکیڈمی منڈی بہائوالدین کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ
لاہور(نامہ نگار)پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہائوالدین کے 34 رکنی آفیسرز وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر آپریشن کمانڈرپی پی آئی سی تھری سنٹر ایس پی راشد ہدایت نے وفد کو پرجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ رینجرزکے پروموشن کیلئے زیر تربیت افسران کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ وفد کو کیمروں کی مانیڑنگ، ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ رینجرز وفد کو سکیورٹی کی صورتحال میں سیف سٹیز منصوبے کی افادیت بارے بریفنگ دی گئی۔