میاں اشرف عالمی تحفظ ناموس رسالت کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار کے چیئرمین نامزد
لاہور (پ ر) انسانی حقوق کے علمبردار ، مصطفائی جسٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین صاحبزادہ میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کو تحفظ ناموس رسالت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کا چیئرمین نامزد کر دیا ہے۔ صاحبزادہ میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ قبل ازیں انسانی حقوق کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کے چیئرمین کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ صاحبزادہ میاں اشرف عاصمی تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے ہر فورم پر فعال کردار کے حامل ہیں۔ قانونی نظائروتشریحات کے مجموعہ قانون کی حاکمیت جیسی مستند کتاب کے مصنف ہیں۔