10روپے اضافہ سے برائلر مرغی کا گوشت 213روپے کلو ہو گیا، فارمی انڈوں کی قیمت مستحکم
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک ہی روز میں 10روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 10روپے اضافے سے 203روپے سے بڑھ کر 213روپے فی کلو ہو گئی۔ فارمی انڈوں کی قیمت 85روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔