مشرف نوٹوں پر اپنی تصویر چھپوانے کے خواہشمند ‘ ڈاکٹر قدیر کو امریکہ کے حوالے کرنے کیلئے تیار تھے : ظفر جمالی
کوئٹہ(اے این این) سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کوامریکہ کے حوالے کرنے میں کابینہ آڑے آگئی تھی، ڈاکٹر عبدالقدیر سے کہا اوپرخدا اور نیچے میں آپ کا ضامن ہوں،پرویز مشرف سے بھی واضح کہا اے کیوخان کو امریکہ کے حوالے کیا توکابینہ سمیت مستعفی ہو جاؤں گا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کرنسی نوٹوں پراپنی تصویرچھپوانے کے خواہش مندتھے ۔لیکن میں منع کردیا کہ ابھی توامریکی نوٹوں پربھی جارج واشنگٹن کی تصویر ہے۔میں نے پرویز مشرف کوکہا کہ پاکستانی نوٹوں پرصرف بانی پاکستان قائداعظم کی ہی تصویر ہوسکتی ہے۔ میں نے پرویز مشرف سے کہا کہ پاکستانی عوام کی خاطر ڈاکٹرعبدالقدیر کومعاف کردیں۔