فنانس کمیٹی نے پنجاب اسمبلی کے1 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد بجٹ کی منظوری دے دی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا 1 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے مالی سال 2018 اور 2019 کے بجٹ کی منظوری فنانس کمیٹی نے دی۔ بجٹ میں پچھلے سال کے بجٹ کے مقابلے میں 17 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں ممبران کے لیے 62 کروڑ 36 لاکھ روپے جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے 96 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے 74 لاکھ 18 ہزار روپے' ایم پی اے ہاسٹلز میں وائی فائی نظام لگانے کی کمیٹی نے سفارش مسترد کر دی۔ نئی اسمبلی میں ممبران کے لیے آئی ٹی ریسورس سنٹر کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔