نیو یارک: پولیس نے پائپ کو گن سمجھ کر فائرنگ کر دی، نہتا سیاہ فارم نوجوان ہلاک، مظاہرے
نیو یارک (اے ایف پی) امریکی شہر نیو یارک کے علاقے بروکلین میں پائپ کے ٹکڑے کو گن سمجھ کر امریکی پولیس نے فائرنگ کر دی، امریکی نژاد نوجوان ہلاک ہو گیا۔ واقعہ کیخلاف متعدد مقامات پر مظاہرے ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی برسی پر پیش آیاہے، نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ٹیرس موناہن نے میڈیا کو بتایا 911 ایمرجنسی نمبر پر 3 کالز موصول ہوئیں مقتول نے پولیس نے پولیس کو دیکھ کر پائپ کو ایسے انداز سے لہرایا جیسے یہ بندوق ہو۔ اہلکاروں نے پھر اسے 10 گولیاں ماریں۔ ہسپتال میں چل بسا۔ پولیس رویے کے خلاف احتجاج کی تصاویر فیس بک پر بھی ڈال دی گئی ہیں۔ ہمسایوں نے بتایا نوجوان ذہنی معذور تھا۔