بیسیوں اعتراضات درج‘ ضلع وہاڑی کی حلقہ بندیوں میں دوبارہ تبدیلی کا امکان
میلسی(خبر نگار )ضلع وہاڑی کی حلقہ بندیوں میں ایک بار پھر تبدیلیوں کا امکان ،ذرائع کے مطابق ضلع وہاڑی کی نئی حلقہ بندیوں پر دو درجن سے زائد اعتراضات الیکشن کمیشن کو درج کروائے گئے ہیںجبکہ جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کا پہلے فیصلہ میں ضلع قصور کے اعتراضات کو قبول کرنے کا قوی امکان ہے کیونکہ ضلع وہاڑی کے تین صوبائی حلقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ان تینوں حلقوں کا مرکز کان گوئی کرمپور بن چکا ہے جن سے نہ صرف امیدواران بلکہ ووٹروں میں انتہائی تشویش پائی جارہی ہے۔