سود کی رقم کے تنازعہ پر فریقین میں جھگڑا‘7افراد شدید زخمی
گگو منڈی(نامہ نگار) نواحی گائوں 247۔ای۔ بی کے دکاندار محمد اکرم نے رانا اصغر سے مبینہ طور پر 3لاکھ روپے سود پر لیے تھے اور کچھ عرصہ بعد سود کی رقم 50ہزار سمیت ساڑھے تین لاکھ روپے واپس کر دیئے لیکن رانا اصغر اس سے مزید رقم کا مطالبہ کرتا تھا اور اصغر نے اکرم پر جھوٹا مقدمہ درج کروا کے اسے جیل بھجوا دیا تھا ۔گزشتہ روز مقدمہ میں اکرم کا گواہ شبیر حسین بازار سے گزر رہا تھا کہ رانا اصغر کے آ دمیوں نے اسے پکڑ کر تشدد شروع کر دیا اسے چھڑانے کے لیے محمد اکرم اور اس کے بھائی موقع پر پہنچے تو ملزمان نے مبینہ طور پر ان پر کلہاڑیاں برسا دیں جس کے نتیجہ میںاکرم ۔شبیر حسین،عرفان، اسلم ،اسحاق یوسف اور عمر اصغر شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو سول ہسپتال گگو منڈی منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔