اڈا رسول پور پر ایک ہی رات میں چوری کی متعدد وارداتیں
گگو منڈی( نامہ نگار ) نا معلوم چور اڈا رسول پور پر عظت اور پپو کی دکان کے تالے توڑ کر سلنڈر چولہا اور برتن چوری کر کے لے گئے ۔دوسری واردات میں چور ماسٹر منیر کے احاطہ سے ہینڈ پمپ اور یونس مسیح کی دکان کے تالے توڑ کر سولر پلیٹ اور پنکھا جبکہ رمضان ملک کے کریانے کی دکان سے ہزاروں روپے مالیتی سانان کریانہ اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے ۔متاثرہ افراد رمضان ملک اور عظمت وغیرہ نے بتایا کہ اڈا رسول پور پر کافی عرصہ سے چوریوں کا سلسلہ جاری ہے چور آ ئے روز چوری کی واردات کر کے اطمنان سے فرار ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہ محمد شریف کریانہ سٹور پر 5دفعہ چوری ہو چکی ہے لیکن کسی بھی چوری کی واردات کا سراغ نہیں لگ سکا ۔