کاہنہ: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی
کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ ،تنگ دستی،گھریلوجھگڑے ایک اورزندگی نگل گئے۔دوبچوں کی ماں نے مبینہ طورپرگندم میں رکھنے والی گولیاںکھاکرخودکشی کرلی۔ بتایاگیاہے کہ سمیرا اور فاروق کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور سمیرا نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہارگئی۔