منشیات کے مقدمہ میں نامزدملزم نعمان جرم ثابت نہ ہونے پربری
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ضلع کچہری کی مختلف عدالتوں نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو بری کرتے ہوئے قتل کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے تھانہ گنجمنڈی میں درج منشیات کے مقدمہ میں نامزدملزم نعمان کو عدم ثبوت اور استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ ہونے پربری کر دیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ اجمل نے تھانہ وارث خان قتل کیس میں ملزمہ مہرین وغیرہ کیخلاف سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو دس اپریل کو سنائے جانے کا امکان ہے۔