ہولی فیملی ہسپتال میں بچوں کے وارڈ میں گنجائش سے زیادہ بچے داخل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ہولی فیملی ہسپتال میں بچوں کے وارڈ میں گنجائش سے زیادہ بچے داخل ہوگئے ایک ایک بیڈ پر چار چار بچوں کو لٹایا گیا اس ناگفتہ بہ صورتحال پر بچوں کے والدین پریشان ہوگئے اس وارڈ میں سینئر ڈاکٹرز کبھی کبھی ہی آتے ہیں سارا کام جونیئر اور ہائوس جاب کرنے والے نئے ڈاکٹر کر رہے ہیں جبکہ اس شعبے میںصفائی اور حفظان صحت کی سہولتوں کا بھی برا حال ہے اس صورتحال پر بچوں کے والدین کا کوئی پرسان حال نہیں ۔