آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی، راجہ راشد حفیظ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے رہنماء چوھدری فاروقُِ اعظم، فواد حسین بٹ، امان اللہ کی طرف سے تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں انصاف اسپورٹس کلچر فیڈریشن کی طرف سے یوسی16 سے منتخب ہونے والے عہدیدران کو نوٹیفیکشن جاری کئے گئے، نوٹیفیکشنز ممبر صوبائی اسمبلی راجہ راشد حفیظ،، کامران مغل (صدر راول ٹاؤن آئی ایس سی ایف)، رانا سیف اللہ سیفی(جنرل سیکریرٹری آئی ایس سی ایف راول ٹاؤن)، کامران جرال (کوآرڈینیٹر PP-16)، شہریار جاوید (ڈپٹی کوآرڈینیٹر PP-16) نے حماد حسین بٹ (صدر یوسی16) فیاض شاہ (سینئر وائس پریزیڈنٹ یوسی16) چوہدری ناصر(سینئر وائس پریزیڈنٹ یوسی16) بدر منیر قریشی (ؤائس پریزیڈنٹ یوسی16) جہانگیر امین (جنرل سیکریٹری یوسی16) کاشان جاوید مغل(انفارمیشن سیکریٹری یوسی16) راجہ لقمان (جوائنٹ سیکریٹری یوسی16) کو جاری کئے گئے،اس موقع پر راجہ راشد حفیظ نے آئی ای ایس ایف کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کاہر کارکن ملک میں تبدیلی کے لئے کوشاں ہے،آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی،جس میں آئی ایس سی ایف کا کلیدی کردار ہو گا،تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور بقا کے لئے فواد حسین بٹ نے دعا کروائی