کروڑوں صارفین کے ڈیٹا شیئرنگ کا معاملہ ‘مارک زکر برگ 11 اپریل کو کانگریس پینل کے سامنے وضاحت کرینگے
نیویارک (اے این این)سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی فیس بک نے کہا ہے کہ برطانوی فرم کیمبرج اینالٹیکا کے ساتھ 5 کروڑ نہیں بلکہ 8کروڑ 70 لاکھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب کمپنی کے بانی 33 سالہ مارک زکربرگ 11 اپریل کو کانگریس کے پینل کے سامنے پیش ہو کر معاملے کی وضاحت کریں گے۔ زکربرگ پر سوشل نیٹ ورکنگ کی رازداری کے حوالے سے الزامات ہیں جبکہ ان پر عوامی سطح پر بالخصوص قانون دانوں اور میڈیا کی طرف سے بھی شدید دبائو تھا۔