یمن: سعودی اتحاد کی کارروائی: حوثیوں کی تنصیبات، بمبار کشتیاں تیار کرنیوالا کارخانہ تباہ
صنعا، واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے حوثی ملیشیا کی جانب سے بحر الاحمر میں سعودی عرب کے ایک تیل بردار جہاز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو بین الاقوامی بحری تجارتی سرگرمیوں کے لیے اعلانیہ خطرہ قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ حوثیوں کی جانب سے بحر الاحمر میں سعودی عرب کے آئل بردار جہاز کو نشانہ بنانا جنگی کارروائی اور جارحیت ہے۔ عرب ٹی نے الحدیدہ میں حوثیوں کی متعدد تنصیبات اور بمبار کشتیاں تیار کرنیوالا کارخانہ تباہ کر لیا۔ یمنی حکومت نے الحدیدہ بندرگاہ کو بین الاقوامی مبصرین کی نگرانی میں دینے کا مطالبہ کر دیا۔ یورپی یونین کے امدادی ادارے کے ترجمان نے کہا یمن میں انسانی صورتحال مزید ابتر، لاکھوں بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔