شمالی آئرلینڈ کے شہر بلفاسٹ میںاسلام مخالف پمفلٹ تقسیم
ڈبلن (بی بی سی ڈاٹ کام) شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں پولیس شہر کے ریون ہل علاقے سے اسلام مخالف پمفلٹ ملنے کے بعد تفتیش کر رہی ہے۔ پمفلٹ'جنریشن سپارٹا' نامی گروپ کی جانب سے بھیجا گیا ہے اور وہ صارفین کو پیغام دیتا ہے کہ اسلام کے بڑھتے ہوئے اثر کو روکا جائے۔کونسلر کرس مک گمپسی نے کہا کہ علاقے میں 'بڑی تعداد میں تارکین وطن افراد کی رہائش ہے۔ ایک خاتون نے کہا کہ اس میں درج تحریر کو پڑھ کر وہ 'سہم' گئی تھیں۔ 'یہ واضح ہے کہ یہ لوگ مسلمانوں کے خلاف لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں۔ پولیس اہلکار ڈیوڈ مور نے کہا: 'ہم اس کو نفرت پر مبنی جرم تصور کر رہے ہیں اور تفتیش کر رہے ہیں اور نفرت کی بنیاد پر کیے جانے والا کوئی بھی جرم ناقابل قبول ہے۔ بیلفاسٹ کے اسلامک سینٹر کے واصف نعیم نے کہا کہ اس پمفلٹ کو بھیجنے والے اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مقصد کمیونٹی میں ڈر و خوف پھیلانا ہے۔