بھارت میں سادھوؤں کے لیے وزیر مملکت کا درجہ، اپوزیشن کی شدید تنقید
نئی دہلی (این این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش میں ریاستی حکومت کی طرف سے کمپیوٹر بابا کہلانے والی ایک شخصیت سمیت پانچ سادھوؤں کو وزیر مملکت (جونیئر وزیر) کا درجہ دینے کا اعلان تھا۔ عجیب و غریب فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں اور بالخصوص کانگریس پارٹی نے شدید نکتہ چینی کی،ہندو مذہبی رہنماؤں کے منہ بند کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔