اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سی پیک میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، ٹیکس میں 10 برس تک چھوٹ دی جائے: ظہور طیب
آشٹن (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کی کاروباری شخصیت ظہور طیب نے کہا پاکستان میں سی پیک منصوبے کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہیں۔پاکستان کی حکومت سرمایہ کاری کرنے والوں کو مکمل تحفظ دے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ٹیکس کی مد میں پانچ سے دس سال تک چھوٹ دی جائے۔