انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ‘ خانیوال اور وہاڑی نے میچ جیت لئے
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس آفس ملتان کے زیراہتمام کمشنر ملتان انڈر 16 ڈویژنل انٹرڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں خانیوال نے لودھراں کو 4-3 سے اور وہاڑی نے ملتان کو 3-2 گول سے مات دیدی۔ ڈسٹرکٹ ہاکی گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں خانیوال کی جانب سے محسن رضا‘ ایم سیف‘ اسامہ اور اسامہ علی جبکہ لودھراں کی جانب سے عبدالحنان‘ عبدالمنان اور صداقت نے ایک ایک گول کیا۔ وہاڑی کی جانب سے ارسل‘ علی رضا اور عبداﷲ جبکہ ملتان کی جانب سے رضا اور محمد عمر نے ایک گول کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف مہمان خصوصی تھے۔