سینماؤں و تھیٹرز کو سیکورٹی انتظامات‘ وقت کی پابندی‘ گرین روم میں غیر متعلقہ افراد کو کنٹرول کرنے بارے ہدایات جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر) چیئر مین ویجی لینس کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر فاروق ڈوگر کی زیرصدارت سنیما مالکان و ٹھیکیداران اور سٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر وڈائریکٹرز کااجلاس منعقد ہوا جس میں سینمائوں اور تھیٹروں پر سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ،صفائی ،ٹائم کی پابندی اور گرین روم میںغیر متعلقہ افراد کو کنٹرول کرنے بارے ہدایات جاری کی گئیں۔اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی غیر متعلقہ اور پرائیویٹ افراد کی مانیٹرنگ ٹیم کے کام میں مداخلت کرنے پراس شخص کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ بھی کیاگیا ۔