تحریک انصاف نظریاتی الیکشن کمشن میں رجسٹرڈ ہے: اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے مرکزی چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بعض اخبارات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بارے میں پرنٹ ہونے والی خبر’70رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 34الیکشن لڑنے کی اہل ہیں ‘میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے یہ غلط رپورٹنگ پر مبنی تھی ہماری پارٹی پی ٹی آئی این الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے جس نے الیکشن کمیشن کے تمام قوائد و ضوابط پورے کر رکھے ہیں اور ہماری پارٹی کو بلے باز کا انتخابی نشان بھی الاٹ ہو چکا ہے 2018کے انتخابات میں بلے باز کے نشان پر بھر پور حصہ لیں گے۔