عوام کو نظر انداز کرنیوالے آج’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ کا راگ الاپ رہے ہیں: محمود الرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ حیرت ہے جنہوں نے ووٹر اور عوام کو عزت نہ دی آج ووٹ کو عزت دو کا راگ الاپ رہے ہیں، امید ہے باپ، بیٹی احتساب عدالت کی کارروائی نشر کرنے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کیوں نکالا کا جواب اوپن ٹرائل سے ہی مل سکتا ہے، نواز شریف الطاف حسین کا بیا نیہ لیکر چل رہے ہیں، الطاف کی طرح نواز شریف کونسا ریاستی اداروں کا وقار بلند کر رہے ہیں، پابندی لگنی چاہئے۔