شہر سلطان: ٹینکر رکشے کو روند کر الٹ گیا‘ 25 ہزار لٹر پٹرول ضائع
شہر سلطان‘ ڈمر والہ شمالی(نامہ نگار) شہر بڑھتی تباہی سے بچ گیا۔ تیز رفتار ٹینکر رکشہ کو کچلتے ہوئے الٹ گیا۔ 25 ہزار لیٹر پٹرول ضائع۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے کراچی جانے والا تیز رفتارنمبر 8835 ‘ 25000 لیٹر پٹرول سے بھرا ٹینکر علی پور رو شہر سلطان چوک ہٹیاں کے قریب رکشہ کو کچلتے ہوئے الٹ گیا جس کی وجہ سے 25 ہزار لیٹر پٹرول گندم کی کھڑی فصل میں داخل ہو گیا۔ اطلاع پر انچارج تھانہ شہر سلطان انسپکٹر ملک طالب حسین ببر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے پورے ایریا کو کنٹرول کرتے ہوئے چاروں اطراف سیل کر کے نزدیکی آبادیوں کو خالی کرا دیا گیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ روڈ کو مکمل بند کرا دیا گیا۔ رکشہ ڈرائیور کو فوری زخمی حالت میں آر ایچ سی شہر سلطان داخل کرا دیا گیا۔