غیرقانونی تقرریاں‘ سابق سیکرٹری صحت گلگت بلتستان کیخلاف ریفرنس دائر
اسلام آباد (نامہ نگار) نیب راولپنڈی نے سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹرحسن خان آماچہ ودیگر افسران کے خلاف احتساب عدالت گلگت بلتستان میں ریفرنس دائرکر دیا ہے، قومی احتساب بیورو راولپنڈی کے ذیلی آفس گلگت بلتستان نے سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹرحسن خان آماچہ، سابق ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹرنظیم خان ، فیلڈپروگرام آفیسر نصیرالدین، فیلڈ مانیٹرنگ کوارڈی نیٹرسجادعلی، فیلڈ مانیٹرنگ کوارڈی نیٹرعبدالجبار، بجٹ اینڈ پے روپ آفیسررحمان الدین، اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر انعام الرحمان اور اسسٹنٹ لاجسٹک آفیسر محمدکامران کے خلاف احتساب عدالت گلگت بلتستان میں ریفرنس دائرکردیا ہے۔ ملزمان مبینہ طورپر2011سے لیکر2013کے دوران قومی پروگرام برائے بہبودآبادی اورپرائمری ہیلتھ کئیر گلگت بلتستان میں غیرقانونی تقرریوں اور ایڈجسٹمنٹس میں ملوث رہے ہیں۔بعض افراد نے اس وقت کے سیکرٹری صحت اور اور ڈائریکٹر ہیلتھ کے جعلی دستخطوں سے جعلی تقررنامے تیارکئے تھے۔