28 جولائی کے فیصلہ کے بعد سے سیاسی موسم خراب ہے‘ کیپٹن صفدر
اسلام آباد (نامہ نگار) نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ28 جولائی کے بعد سے پورے ملک کا سیاسی موسم خراب ہے، آصف زرداری اور عمران خان جو بھی کہیں قوم جان چکی ہے عمران، زرداری بھائی بھائی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کیپٹن(ر)صفدر نے کہاہے کہ ملکی سیاسی موسم ستر سال سے بادلوں کے نیچے ہے کبھی کبھی بادل اوپر چلے جاتے ہیں۔ امپائر نے بھی غلط سائیڈ فیلڈنگ کر دی ہے اب ان سے سنبھالا نہیں جا رہا۔ واجد ضیا کو ہاتھ پائوں پڑے ہوئے ہیں انہوں نے دعوی کیاکہ زرداری اور عمران خان کی جنگ ہو گی۔ ہمارے بارے میں زرداری کو پتہ ہے کہ کئی دفعہ وہ جنگیں کرچکے ہیں۔ لاہور کے جلسے کے بعد انکا جنگ کا موڈ نہیں ہے۔