ماموں کانجن: سات سالہ لڑکے سے 2بھائیوں کی زیادتی، گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش
ماموں کانجن+ڈسکہ+ تاندلیانوالہ +جھنگ+ اوکاڑہ +سیالکوٹ (نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) ماموں کانجن میں پہلی کلاس کے طالب علم سے دو بھائیوں کی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کی کوشش کے الزام کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ نواحی گائوں 551گ ب کی خاتون ممتاز بی بی نے مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کراتے الزام لگایا کہ اسی گائوں کے دو اوباش بھائیوں زین اور بلال پسران محمد غفور نے اسکے سات سالہ بیٹے علی اصغر جو کہ پہلی کلاس کا طالب علم ہے کو بہلا پھسلا کر گندم کے کھیت میں ہاتھ پائوں اور منہ باندھ کر باری باری اجتماعی زیادتی نشانہ بنایا، بعد میں گلا دبا کر قتل کرنے کی بھی کوشش کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموںکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ گلشن کالونی کی رخسانہ طارق 12سالہ بیٹے کے ہمراہ جنڈو روڈ کی طرف جا رہی تھی اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزم علی رضا 12سالہ سفیان کو اغوا کر کے ساتھ لے گیا خاتون نے کافی تلاش کیا مگر وہ کہیں نہ ملا جب خاتون جنڈو روڈ پر واقع پٹرول پمپ بیک سائیڈ پر پہنچی تو بچہ اس میں پڑا ہوا تھا جس نے بتایا کہ اوباش ملزم مجھے اغوا کر کے یہاں لے آیا میرے ساتھ زیادتی کی بچے کے اغوا کے بعد زیادتی کی خبر علاقہ میں پھیل گئی۔ والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی والدین نے چھوٹے بچوں کو گھروں سے باہر نکلنا بند کر دیا ہے پولیس نے اوباش ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تاندلیانوالہ تھانہ صدر کے علاقہ401گ ب میں پٹھانی بی بی گھر میں اکیلی تھی۔ ملزموں مرتضیٰ وغیرہ نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی پولیس تھانہ نے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر399گ ب میں شادی شدہ 19سالہ گونگی لڑکی زنیرہ کے ساتھ ڈھاری پر نا معلوم ملزم نے زیادتی کی مقدمہ درج، تھانہ گڑھ کے علاقہ 457گ ب میں ملزم علی نے قاسم کی بیٹی رابعہ بی بی کو ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا۔جھنگ میں دو افراد نے لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا چک نمبر163کی رانی بی بی نے تھانہ موچیوالہ پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ پانچ ماہ قبل دو افراد عمر اور رب نواز نے مبینہ طور پر اس کی لڑکی (خ ، ب) کو قابو کر کے باری باری زیادتی کی اور فرار ہو گئے پولیس تھانہ موچیوالہ نے رانی بی بی کی درخواست پر کارروائی کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ حسن پورہ میں اوباش لڑکے نے سالہ بچی سے زیادتی کر ڈالی۔ حسن پورہ کے محنت کش ظفر علی نے بشیر احمد کے گھر بیٹھے ہوئے اسکی بیٹی چھ سالہ زویا بی بی دیگر بچوں کے ساتھ گلی میں کھیل رہی تھی کہ علی زین اسے اٹھا کر لے گیا گھر نہ پہنچنے پر ظفر علی اور بشیر احمد نے بچی کی تلاش کی قریب زیر تعمیر مکان سے بچی کے رونے کی آوازیں سن کر مکان میں داخل ہوئے وہاں علی زین بچی سے زیادتی کر رہا تھا۔ ظفر علی کو دیکھ کر علی زین بچی کو روتا چھوڑ کر فرار ہو گیا۔گزشتہ روز تھانہ شاہبھور کے علاقہ36ٹو ایل کی بیوہ خاتون سکینہ اپنی پندرہ سالہ بیٹی نازیہ کے ہمراہ ڈی پی او حسن اسد علوی کے دفتر پیش ہوئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی کو مقامی اوباش ماجد کافی عرصہ سے چھیڑ چھاڑ کرتا تھا گزشتہ ماہ اس کی بیٹی چارہ لینے جا رہی تھی کہ ماجد نے اس کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اس کی فلم بھی بنا لی اس کا ایک ساتھ اکرام فلم بناتا رہا دونوں ملزمان نازیہ کو بلیک میل کرتے رہے اس دوران انہوں نے بنائی جانیوالی فلم اپ لوڈ کر دی ڈی پی او حسن اسد علوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اس ایچ او ساہبھور کو ہدایات کی اس وقوعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا جائے۔