نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات: الیکشن کمشن نے سماعت کا شیڈول جاری کر دیا
ملتان (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کا شیڈول جاری کر دیا ہے آج 6 اپریل سے اعتراضات پر سماعت شروع ہو گی جبکہ 2 مئی کو آخری تاریخ ہو گی ملتان ڈویژن س 71 اعتراضات جمع کرائے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن کی طرف سے جاری کردہ شیڈول میں ضلع چترال‘ دیر بالا‘ دیر پائن‘ بونیر‘ سوات‘ مانسہرہ اور شانگلہ سے 46 اعتراضات پر سماعت کا آج سے آغاز کیا جا رہا ہے سماعت اسلام آباد کے مرکزی دفتر میں ہو گی اس ضمن میں ملتان‘ لودھراں اور وہاڑی سے 71 اعتراضات جمع کرائے گئے جن کی سماعت 19 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گی جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع اوکاڑہ پاکپتن اور ساہیوال سے 62 اعتراضات پر سماعت 20 اپریل کو ہو گی بہاولپور اور رحیم یار خان سے 60 اعتراضات کی سماعت 21 اپریل کو ہو گی مظفر گڑھ‘ لیہ‘ ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے 55 اعتراضات کی سماعت 23 اپریل کو مقرر کی گئی ہے 2 مئی کو سماعت کی آخری تاریخ ہو گی جس میں کراچی کے اضلاع شامل ہیں۔
حلقہ بندیاں/ اعتراضات