رائو انوار کا جے آئی ٹی پر اعتراض نظر ثانی کی اپیل دائر کردی
کراچی( وقائع نگار) رائو انوار نے نقیب محسود کیس میں سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھا دیا ہے اور نظر ثانی کی اپیل دائر کی ہے سپریم کورٹ نے رائو انوار سے تفتیش کے لئے ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس میں صرف پولیس افسران کو شامل کیا گیا رائو انوار نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سندھ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم پر عتمار نہیں رہا غیر جانبدار تحقیقات کی توقع نہیں اس لئے خفیہ اداروں اور فوج کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔
رائوانوار/ اعتراض