ہائی پروفائل قیدیوں کی پے رول پر رہائی، وزیراعلیٰ سے جواب طلب
کراچی( وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے جیلوں سے انتہائی ہائی پروفائل قیدیوں کو پے رول پر چھوڑنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ ، محکمہ داخلہ اور دیگر سے جواب طلب کرلیا عدالت نے دو ہفتے میں قیدیوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا قیدیوں کو پے رول پر چھوڑنے کے خلاف انصار برنی ٹرسٹ کی جانب سے د رخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2005 میں حکومت نے مختلف جیلوں سے 35 انتہائی خطرناک قیدیوں کو چھوڑ دیا تھا قیدیوں میں عامر، سعید کالیا، سلطان عرف تیل، شیر محمد شیرا، ابوبکر عرف کالیا اور دیگر شامل ہیں پے ر ول پر رہائی کے بعد قیدی لاپتہ ہیں اور سرکاری ریکارڈ بھی غائب کردیاگیا ہے۔
جواب طلب